پاکستان
22 اگست ، 2014

شاہ محمود اور عارف علوی اراکین کے استعفےجمع کرانے قومی اسمبلی پہنچ گئے

شاہ محمود اور عارف علوی اراکین کے استعفےجمع کرانے قومی اسمبلی پہنچ گئے

اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان اسمبلی کے استعفے جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی اور عارف علوی استعفے جمع کرانے قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔اسمبلی ہال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ استعفے جمع کرانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، ہمارے پاس نئے شفاف الیکشن ہی جمہوری راستہ ہے۔انتخابات جعلی تھےاور ان کا حل نئے شفاف انتخابات ہی ہیں، ہم آئین سے رہنمائی لیں گے،پارلیمنٹ میں جمہوری استحکام، آئین پر عمل کی قرارداد آئی، ہم یہی کہتے ہیں، ایک سوال کے جواب میںشاہ محمود قریشی نے پر اعتماد انداز میں کہاکہ سیاستدان مسئلے کا حل نکالتے ہیں اور ہم حل نکالیں گے۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید اور آزاد رکن جمشید دستی کے استعفے بھی تحریک انصاف کے استعفوں کے ساتھ شامل ہوں گے۔

مزید خبریں :