22 اگست ، 2014
اسلام آباد.......وزیر اعظم نواز شریف نے آصف زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے آصف زرداری کو رائے ونڈ میںہونے والے ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ذرائع نے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ آصف علی زرداری وزیر اعظم میاں نوز شریف سمیت دیگر قومی رہنماؤں کو موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لئے اہم مشورے دیں گے۔