پاکستان
22 اگست ، 2014

گورنرپنجاب چودھری سرور کا الطاف حسین سے فون پررابطہ

گورنرپنجاب چودھری سرور کا الطاف حسین سے فون پررابطہ

کراچی.......گورنرپنجاب چودھری سرورنے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی ہے،گفتگو میں موجودہ سیاسی بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ،ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرپنجاب نے الطاف حسین کوتحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا -اس موقع پر قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اورعوامی تحریک کےتحفظات دورکرکےمذاکرات کا دوبارہ آغازکیاجائے،مذاکرات کو نتیجہ خیزبناتے ہوئے جلد ازجلد کسی حل پرپہنچاجائے۔

مزید خبریں :