22 اگست ، 2014
کراچی.......کر اچی میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کر کے فائرنگ کر کے پاک فضائیہ کے جوان اور میاں بیوی سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون کے بلوچ محلے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر بیٹھے میاں بیوی کو قتل کردیا، دونوں کی شناخت مبارک اور نسیم شگفتہ کے نام سے ہوئی ، بلدیہ ٹاون کے علاقے سعید آباد سیکٹر 4 سی میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پاک فضائیہ کے سادہ لباس میں ملبوس جوان ابوبکر ولد یاسین کو ہلاک کردیا، ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ واقعہ پلاٹ کے تنازعہ پر پیش آیا، اس سے قبل بھی ابوبکر کو فائرنگ کر کے زخمی کیا جاچکا ہے جس کا مقدمہ سعید آباد تھانے میں درج ہے، دوسری جانب ملیر میں بکرا پیڑی کے قریب جمعہ کی سہ پہر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے چار افراد کو زخمی کردیا جنھیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم ان میں سے دو افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دو کوجناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، رابطہ کرنے پر ڈاکٹر سیمی جمالی نے جیو نیوز کو بتایا جاں بحق افراد کی شناخت فتح محمد اور جاوید جبکہ زخمیوں کی امان سلطان اور زاہد کے نام سے ہوئی۔اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ کر کے حبیب الرحمان نامی شخص کو قتل کردیا گیا، بلدیہ ٹاون قائمخانی کالونی سے ایک نومولود بچے کی لاش ملی ہے۔