22 اگست ، 2014
کراچی ........گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے موجود صورتحال پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر گفت گو کی۔گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد خان نے موجود صورتحال پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں تعطل نئے مسائل کو جنم دے سکتا ہے لہذا فریقین کو بات چیت کے دروازے کھولنے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شریک افراد کا تحفظ حکومت اور احتجاج میں شریک رہنماؤں کی یکساں ذمہ داری ہے لہذا ان کی با حفاظت واپسی کے لئے حکمت اور سیاسی تدبر سے کام لینا ہوگا اکثر مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہو جاتا ہے لیکن فریقین کے اعتماد کو بحال کرکے اس ڈیڈ لاک کو ختم کیا جاسکتا ہے۔