17 اپریل ، 2012
لاس اینجلس… ’آئرن مین تھری ‘ کی پروڈکشن میں چینی فلم انڈسٹری کا تڑکا لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئرن مین تھری کی پروڈکشن میں چین بھی حصے دار ہوگا جو چین میں آئرن مین کے مداحوں کو پیش نظر رکھ کر بنایا جائے گا۔ آئرن مین سیکوئیل چینی فلم انڈسٹری کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔ آئرن مین تھری میں رابرٹ ڈاوٴنے جونئیر، ڈان چیڈل اورGwyneth Paltrow جلوہ گر ہوں گے۔ فلم 3 مئی 2013 میں ریلیز کی جائے گی۔