28 فروری ، 2025
بالی وڈ کی نامور اور پسندیدہ جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
جوڑے کی جانب سے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر جمعے کی دوپہر دی گئی، انسٹاگرام پر شیئر کردہ پوسٹ میں دونوں نے اپنے ہاتھ میں بچے کے موزے پکڑے ہوئے تصویر شیئر کی۔
کیپشن میں اداکار جوڑی نے لکھا 'ہماری زندگیوں کے سب سے بہترین تحفہ جلد ہمارے پاس آنے والا ہے'۔
کیارا ایڈوانی کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ پر معروف اداکاروں نے بھی کمنٹ کیا اور جوڑی سمیت آنے والے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی 7 فروری 2023 میں ہوئی تھی۔