23 اگست ، 2014
اسلام آباد......وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جنرل پر ویز مشرف کے بہی خواہوں کے نیٹ ورک نے سازش کا جال بچھایا ہے ،پاکستان کی سول ملٹری لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں تاہم کیا ایک شخص کے لیے ملک کو داؤ پر لگایا جاسکتا ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے احسن اقبال نے سوال کیا کیا جنرل مشرف بڑا ہے یا پاکستان کا مسئلہ بڑا ہے۔پیالی میں کھڑے طوفان کے پیچھے جنرل مشرف کے حمایتی ہیں۔