23 اگست ، 2014
اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کنٹینر لگا کر اسلام آباد بند کرنے کیخلاف عدالت میں جائیں گے ،اسلام آباد میں جاری دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ نواز ، زرداری ملاقات سے کچھ نہیں ہوگا، عوام کے سمندر کو دھرنوں میں پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کےراستے کنٹینرز لگاکر بند کیے گئے ہیں لیکن ہمارے جنون کو نہ بارش روک سکتی ہے نہ گرمی جبکہ حکومت پولیس کا غلط استعمال بھی کررہی ہے۔اللہ نے کپتان کو مقابلہ کرنے کی ٹریننگ دی ہے، میں آخری گیند تک کھیلوں گا۔عمران خان نے کہا مجھے تو اب کنٹینرپرنیند بھی اچھی آنے لگی ہے۔