23 اگست ، 2014
لاہور......آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کا دوسرا دوربھی ختم ہوگیا ہے،ملاقات کے دونوں ادوار 2 گھنٹے 10 منٹ تک جاری رہے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے نواز شریف سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے،عوام اور سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں،اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کےآئینی مطالبات پرضروربات ہونی چاہیے۔