پاکستان
23 اگست ، 2014

پیپلز پارٹی ساتھ ہے، زرداری صاحب کے مشکور ہیں،اسحاق ڈار

پیپلز پارٹی ساتھ ہے، زرداری صاحب کے مشکور ہیں،اسحاق ڈار

لاہور ......وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کےلیےپیپلز پارٹی ساتھ ہے، جس کےلئے ہم زرداری صاحب کے مشکور ہیں،رائونڈ لاہور میں آصف زرداری اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات کے بعد اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آئین اور قانون کے مطابق حل نکالنے کے موقف کا اعادہ کیا،آصف زرداری نےوزیراعظم اورمسلم لیگ کے آئین سے متعلق موقف کی مکمل حمایت کی۔صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہو ئے اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے6 مطالبات میں سے دومطالبات حل ہوچکے ہیں،انتخابی اصلاحات سےمتعلق 4 اجلاس ہوچکے ہیں،منگل کو پانچواں اجلاس ہوگا ۔انتخابات کے حوالے سے شکایات پر ہمارے دل میں چورہوتا تو کمیشن نہ بناتے، کمیشن انکوائری کرے، ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔

مزید خبریں :