23 اگست ، 2014
لاہور......وزیراعظم استعفا نہ دیں ، استعفا دینا ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف ہو گا ،دھرنا دینے والوں کے آئینی مطالبات پر بات ہونی چاہیے۔یہ بات سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہی ۔آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے کہا کہ ہم کسی کسی ماورائے آئین اقدام کی حمایت نہیں کریں گےپیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہا کہ کسی ماورائے آئین اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔تاہم دھرنا دینے والوں کے آئینی مطالبات پر بات ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ پی پی جمہوری اداروںکے استحکام یقین رکھتی ہے،جمہوریت کےلئے سیاسی جماعتوں کی بڑی قربانیاں ہیں۔