پاکستان
23 اگست ، 2014

سیاسی قوتیں متحدہیں، دھرنادینےوالےتنہاہیں،فضل الرحمان

 سیاسی قوتیں متحدہیں، دھرنادینےوالےتنہاہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد......جےیوآئی(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں متحدہیں،اسلام آبادمیں دھرنادینےوالےتنہاہیں،جےیوآئی(ف)آئین،پارلیمنٹ اورجمہوریت کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پشاورمیں بارش کےباعث حادثات میں کتنےگھروں میں صف ماتم بچھی پشاورمیں لوگ مرےاورحکمران اسلام آبادمیں رقص میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہٹ دھرمی برقراررہی توعوامی قوت کواسلام آبادجانےسےکوئی نہیں روک سکتا،اسلام آبادمیں جشن کےنام پربےحیائی اورعریانی کوفروغ دیاجارہاہے،عریانی کی مثال اس مرغی کی ہےجوگندگی کھاتی ہےاورچونچ اوپررکھتی ہے،پاکستان میں فحاشی عریانی روکنےکےلیےبھی پُرعزم ہیں،انہوںنے کہا کہ ہرکوئی5ہزارافراداسلام آبادلےکرپہنچنےلگاتوچل گئی سیاست۔ ہم چاہتےہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں،ہم نہیں چاہتےکہ مذاکرات کاعمل سبوتاژکریں،فضل الرحمان نے کہا کہ جواپنےآپ کولبرل کہتےہیں وہ انتہاپسندانہ رویےپراترآئےہیں،انتخابات میں دھاندلی کےخاتمےکیلیےانتخابی اصلاحات کامطالبہ کیاتھا،انتخابی اصلاحات کےلیےپارلیمانی کمیٹی بن چکی ہے۔جہاں سیاسی زبان استعمال نہیں ہورہی وہاں اقتدارمیں آنےکی باتیں ہورہی ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کارکنان کوکہاتو آپ دیکھیں گےکہ وہ کس طرح گندگی کاصفایاکرینگے،پاکستان کےبڑےشہروں میں مختصرنوٹس پرعوام نےہمارےمظاہروں کوپذیرائی بخشی،پاکستان کےبڑےشہروں میں مظاہروں کاسلسلہ جاری رہےگا۔

مزید خبریں :