پاکستان
23 اگست ، 2014

عمران خدارا ملکی نظام کو امتحان میں نہ ڈالیں،قمرزمان کائرہ

عمران خدارا ملکی نظام کو امتحان میں نہ ڈالیں،قمرزمان کائرہ

لاہور......پیپلز پارٹی کے رہ نما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے عمران خان خدارا ملکی نظام کو امتحان میں نہ ڈالیں، اسمبلیوں سے استعفے واپس لیں تاکہ معاملہ گفت و شنید سے حل ہو سکے،انہوںنے کہا کہ سیاسی معاملے کا آئین کے دائرے میں حل نکالنے کی ضرورت ہے ، انھوں نے یہ بات جیو نیوز سے خصوصی گفت گو میں کہی۔قمرالزماں کائرہ نے کہا کہتحریک انصاف اپنے استعفے واپس لے اور ڈیڈلاک کی طرف نہ جائے ، جبکہ حکومت بھی لچک کا مظاہرہ کرے، قمر زمان کائرہ نے مزید کہاکہ وزیراعظم نے وہ کمیشن نہیں بنایا جس کا عمران خان نے مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں :