پاکستان
23 اگست ، 2014

زرداری سراج الحق ملاقات ، مذاکرات کےذریعےحل کی تجویزپراتفاق

زرداری سراج الحق ملاقات ، مذاکرات کےذریعےحل کی تجویزپراتفاق

لاہور......سابق صدر زرداری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات میںملک میں جاری صورتحال پر معاملات مذاکرات کےذریعےحل کی تجویزپراتفاق ہوا ہے۔دونوں رہنمائوںنے منصورہ میں ملاقات کی تھی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی پی کے رہنماآصف زرداری اور ان کےوفدکے ساتھ ملاقات میں موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،جس میں تمام معاملات مذاکرات کےذریعےحل کرنےکی تجویزپراتفاق کیا گیا ہے،ملاقات میں پُرامن ماحول دینےاورمسائل کوحل کرنےپرغورکیاگیا،انہوں نے کہا کہ زرداری نےپیپلزپارٹی کی4رکنی ٹیم تشکیل دی ہےجوہم سےرابطےرکھےگی،سراج الحق نے کہاکہ پہلی بارسیاسی جماعتیں ذاتی اورپارٹی مفادسےبالاترہوجمہوریت کیلیےایک ہیں،ملک میں ایک بحران ہےجس سے18کروڑعوام پریشان ہیں،ہم چاہتےہیں کہ جذباتی ماحول اورانتشارسےجمہوریت اورآئین کونقصان نہ پہنچے۔اسلام آباددھرنوں کی زدمیں ہے،کارکنوں کےنعرےپارلیمنٹ تک پہنچتےہیں۔ہم چاہتےہیں کہ باعزت طریقےسےقوم کواس بحران سےنکالا جائے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فریقین مذاکرات کی میزپرآگئےہیں،تحریک انصاف سےکہاہےکہ عجلت سےکام نہ لیں اوراپنےاستعفےواپس لیں،ہم نےاسپیکرقومی اسمبلی سےاپیل کی ہےکہ تحریک انصاف کےاستعفےقبول نہ کریں،اس مقصد کےلئےجماعت اسلامی کی ایک کمیٹی بنائی ہےجواسپیکرقومی اسمبلی سےملاقات کرے،جماعت اسلامی کے ارکان اسپیکرکومیراپیغام پہنچائینگےکہ استعفوں کوقبول نہ کریں۔ اس سے قبل سیکریٹر جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ تمام جماعتیں خواہش ہے کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکلے۔

مزید خبریں :