23 اگست ، 2014
لاہور......چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ شریف برادران کی حکومت ختم ہونےتک اسلام آبادمیں دھرنےختم نہیں ہونگے،وہ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہماراموقف ہےکہ شریف برادران مستعفی ہوں اورقومی حکومت بنے،ہم نےزرداری صاحب سےکہاہےکہ جمہورت ک لئےتقربانی دیں اورمستعفی ہوں،ہم نےآصف زرداری کوڈاکٹرطاہرالقادری کاپیغام بھی دیاہے،آصف زرداری نےکہاہےکہ ان کاتمام سیاسی جماعتوں سےرابطہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے زرداری کےلئے کیاباتیں کیں اورآج انکےبڑےبھائی استقبال کررہےہیں۔پرویز الہی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےملزمان کی گرفتاری کےبعدقومی حکومت کی تشکیل اورپھرانتخابات ہوں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کےملزمان کوگرفتارکیاجائے،کیونکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےلواحقین کی تاحال دادرسی نہیں ہوئی سانحہ ماڈل ٹاؤن کامقدمہ درج نہیں کیاجارہا،ہماراکسی سےکوئی ذاتی جھگڑانہیں ہے۔