پاکستان
23 اگست ، 2014

جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے،آصف زرداری

 جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے،آصف زرداری

لاہور...... پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ کسی بھی حال میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے،مسئلے کا حل مذاکرات ،مذاکرات اور صرف مذاکرات ہیں، موجودہ صورتحال میں جیت پاکستان کی ہونی چاہیے،جس دن سیاسی میچورٹی دکھائی اس دن جمہوریت مضبوط ہوگی ۔سابق صدرآصف زرداری ملک کی موجودہ صورتحال کے سبب وزیراعظم سمیت اہم سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔رضا ربانی ، خورشید شاہ، رحمن ملک اور اعتزاز احسن ان کے ہمراہ تھے۔ آصف زرداری نے کہا کہ میراپاکستان میں ہوناضروری تھااس لیےپاکستان پہنچ گیاہوں۔لاہورآنےکامقصدوزیراعظم اوردیگرسیاسی جماعتوں کےقائدین سےملاقات کرناتھا،ہمیں ایکدوسرےکیساتھ لڑنےکےبجائےپاک افواج کےساتھ کھڑاہوناہوگا، وقت پاک افواج کےساتھ کھڑا ہونے کا ہے،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کامطلب ہےکہ دروازےبند نہ کیے جائیں، میں پاکستان کےلیےہوں،میں چاہتاہوں کہ مذاکرات جاری رہیں،رنجشیں ضرور ہیں لیکن مذاکرات سےاس کا حل نکالناہوگا،انہوں نےوزیراعظم نوازشریف سےگزارش کی کہ صبراورتحمل کامظاہرہ کریں،وزیراعظم سیاسی طورپرمسائل حل کریں،ان کا کہنا تھا کہ سراج الحق اور چودھری برادران سےبھی ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ کوئی قراردادنہیں تھی،کسی کامطالبہ نہیں تھاپھربھی میں نےپارلیمنٹ کومضبوط کیا،ہم نے پیرکوپیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس طلب کیاہے، جس میں پارٹی کواعتمادمیں لوں گا،ان کا کہنا تھا کہ فارمولاحکومت خودبناتی ہے،میاں صاحب جتناپیارسےکام کریں وہ بہترہوگا،پارلیمنٹ کاحق ہےکہ وہ اپنی آئینی مدت پوری کرے،فریقین نےملکر وہ کام کرنا ہے جو پاکستان کے مفاد میں ہو، آصف زرداری نے کہا کہ درخت جتناجھکاہوتاہےاتنامضبوط ہوتاہے،ہرفریق کوجیتناہوگاتاکہ پاکستان جیتے، انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کاہوناپاکستان کےلیےضروری ہے،کوئی ایسی سیاسی جماعت نہیں جہاں سازشیں نہ ہوں،ہم سب آپس میں ہیں اور کوئی تھرڈ امپائر نہیں تھرڈامپائرکی بات ہوگی توبات بہت دورتک جائےگی۔

مزید خبریں :