پاکستان
24 اگست ، 2014

دھاندلی کے الزامات،الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

دھاندلی  کے الزامات،الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد......عمران خان کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی اور بیلٹ پیپرزکی چھپائی کے حوالے سے الزامات کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس 26 اگست کو طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں بیلٹ پیپرزکی چھپائی سے متعلق الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ عمران خان کے دھاندلی کے الزامات اور موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔طلب کئے جانے والے اجلاس کی صدارت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انورظہیر جمالی کریں گے۔

مزید خبریں :