24 اگست ، 2014
اسلام آباد.......وفاقی وز یرخواجہ سعدرفیق کےطاہر القادری سے مذاکرات ختم ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق طاہرالقادری سے کنٹینرمیں ہونے والی ملاقات میں سعد رفیق نے حکومتی تجاویز پہنچائیں۔وزیراعظم نے طاہر القادری کوپیغام بھیجا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمےداروں کیخلاف مقدمات درج کرنےکوتیارہیں۔طاہر القادری سے ملاقات کے بعد سعد رفیق نےمختصر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مسائل کا حل بات چیت سے ہی نکلے گا ،پاکستان عوامی تحریک کے راہنما رحیق عباسی نے اس موقع پر کہا ہمارے مطالبات کم ہوئےہیں نہ ان میں تبدیلی آئی ہے۔