24 اگست ، 2014
لاہور.......وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اوررکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق نواز شریف کا گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکا کے تمام آئینی مطالبات مان لئے ہیں اوراب احتجاج کا کوئی جواز نہیں،دھرنوں کےشرکاء ملکی ترقی کیلئے کردارادا کریں نہ کہ احتجاج کرنے میں اپنی توانائیاں ضائع کریں