پاکستان
24 اگست ، 2014

کراچی :تحریک انصاف کے زیراہتمام سی ویو پر پانچویں روز بھی ریلی

کراچی ......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پانچویں روز کراچی میںکلفٹن تین تلوار سے سی ویو تک اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں اور رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کلفٹن تین تلوار سے سی ویو تک اسلام آباد دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی، ریلی میں شریک نوجوان چیئرمین عمران خان کی محبت میں جھومتے نظر آئے،عمران خان کی ہدایت پر نکالی جانے والی ریلی میں خواتین، نوجوان لڑکے، لڑکیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی،تین تلوار سے کراچی سی ویو تک کا سفر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں اور دیگر ٹرانسپورٹ پر کیا ، راستے بھر پارٹی کے نغموں نے سماں باندھے رکھا،ریلی کے شرکا ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اور عمران خان کی تصاویر اٹھا کروزیراعظم اور حکومت کے خلاف نعرے لگا تے رہے ۔شام میں شروع ہونے والی ریلی تین چار گھنٹے بعد سی ویو پر ختم ہوئی۔

مزید خبریں :