24 اگست ، 2014
اسلام آباد...... سیالکوٹ میں میراج کے سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں گزشتہ چار ماہ سے جاری ہیں ۔آج بھارتی فوج نےسیالکوٹ میں میراج کے سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فائرنگ اور گولہ باری کے بعد چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔