پاکستان
25 اگست ، 2014

عمران اور قادری کو چلانے والے وزیراعظم کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں،عاصمہ جہانگیر

عمران اور قادری کو چلانے والے وزیراعظم کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں،عاصمہ جہانگیر

کراچی ....... ممتاز ماہر قانون عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے عمران اور قادری کو چلانے والے وزیراعظم کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں،ان کو یہ نہیں پتا کہ وہ لوگ ان کو بھی بٹھانا نہیں چاہتے۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی کوئی وقعت نہیں رہی،کوئی بھی شخص 10لوگوں کوجمع کرکےکوئی بھی الزام لگاسکتاہے۔انہوں نےسابق سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیںالیکشن کمیشن میں لگانےکی مخالفت کی تھی اگر افتخارچودھری دھاندلی میں ملوث تھےتوعمران خان بھی ملوث ہوں گے اوربھی بہت سی چیزیں ہوں گی۔ انہوں نےکہاکہ یہ سب وزیراعظم کوفارغ کرنےکی کوششوںکاحصہ ہے،خودعمران خان نےپاکستان کےلیےکیاکیاہے۔اگرعمران خان سمجھ رہےہیں کہ اس طرح سےان کی شادی ہوجائےگی تو یہ ان کی غلطی ہے۔

مزید خبریں :