26 اگست ، 2014
اسلام آباد......اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے باعث مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت بھی نہ ہوسکی،کیس کی سماعت 2ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ دھرنوں کے باعث عدالت تک رسائی ممکن نہیں ،اس لیے سماعت ملتوی کردی جائے،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 2ستمبر تک ملتوی کردی ۔