26 اگست ، 2014
نیو یارک......یو ایس اپن ٹینس کے پہلے دن سربیا کے نواک جوکوچ ،اور کینیڈا کے مائی لوس رونک اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔امریکا میں جاری سال کے چوتھے گرینڈ سلیم میں نمبر ون سید نواک جوکوچ نے ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹزمان کو بآسانی چھ ایک چھ دو اور چھ چار سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ،نمبر فائیو سیڈ مائی لوس رونک نے بھی جاپان کے ٹارو ڈینیل کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ،اسپین ٹامی روبرویڈو ، جرمنی کے کوشل بائراور فرانس کے جریمی چار ڈی بھی اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ۔