پاکستان
26 اگست ، 2014

شاہراہ دستور سے ہٹنے کا عدالتی حکم ہم پر لاگو نہیں ہوتا،عمران خان

 شاہراہ دستور سے ہٹنے کا عدالتی حکم ہم پر لاگو نہیں ہوتا،عمران خان

اسلام آباد.......تحریک انصاف کے سربراہ عمرن خان نے کہا ہے کہ شاہراہ دستور سے ہٹنے کا عدالتی حکم ہم(تحریک انصاف ) پر لاگو نہیں ہوتا،بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ہمارادھرنا شاہراہ دستورپرنہیں، اس لیے عدالتی حکم ہم پرنافذ نہیں ہوتا۔عمراں خان کا بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی دھاندلی میں ملوث افراد کو سزا دی جائے،جبکہ ان کا یہ بھی موقف تھا کہ نوازشریف کی موجودگی میں دھاندلی کی شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی،افضل خان کے بیان کے بعد نوازشریف مکمل طور پراخلاقی جواز کھوچکے ہیںہم چاہتے ہیں انتخابی دھاندلی کی شفاف تحقیقات ہوں

مزید خبریں :