26 اگست ، 2014
اسلام آباد.......تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی جانچ پڑتال کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے31 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہو گئے ہیں،جانچ پڑتال کے بعد 25 ارکان کے استعفے درست قرار پائے گئے،6ارکان نے اپنے استعفے اسپیکر کے بجائے پارٹی چیئرمین کے نام بھجوائے ہیں جبکہ 3 ارکان گلزار احمد، ناصر خٹک ، مسرت احمد زئی کے استعفے موصول نہیں ہوئے۔ اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت جن ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام ہیں ان سے رابطہ کرے تصدیق کی جائے گی کہ انہوں استعفے کسی دبائو کے تحت تو نہیں دیئے جس کے مزید کارروئی کی جائے گی۔