پاکستان
27 اگست ، 2014

بدھ کو حکومت سے آخری بار مذاکرات ہونگے، عمران خان

بدھ کو حکومت سے آخری بار مذاکرات ہونگے، عمران خان

اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بدھ کو حکومت سے آخری بار مذاکرات ہونگے، نوازشریف کواب تک استعفادےدیناچاہیےتھا،منگل کی شب پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے انھوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کےاجلاس میں آیندہ کے لائحہ عمل تیار کریں گے،جس کے بعد شام کو اس لائحہ عمل کااعلان کروں گا،عمران خان نے کہا کہ اب حکومت سےآخری مذاکرات ہوں گے۔

مزید خبریں :