دنیا
27 اگست ، 2014

پاکستان امریکااورافغانستان کودہشتگردی کےخطرات کاسامناہے، جان کربی

پاکستان امریکااورافغانستان کودہشتگردی کےخطرات کاسامناہے، جان کربی

واشنگٹن......امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا، پاکستان اورافغانستان کو دہشتگردی کے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے، پاکستان کے ساتھ ملکر در پیش چیلنجز کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔پینٹاگون میں ہونے والی پریس بریفنگ میں جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حال ہی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا،آج پاکستانی فوج کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کے پہلے سے بہتر ذرائع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :