27 اگست ، 2014
مقدونیا.......مقدونیا کی پارلیمنٹ بجٹ پر بحث کے دوران میدان جنگ میں بدل گئی۔ اراکین آپس میں بھڑگئے۔ ایک دوسرے پر خوب مکے بھی برسائے گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق مکوں سےماراماری کے باعث ایک رکن اسمبلی کی آنکھ پر چوٹیں آئی جس کو فوری طبی امداد دی گئی۔سیاسی جماعتوں کے اراکین کے درمیان ہونے والی اس لڑائی کی وجہ تو تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔بیچ بچاؤ کیلئے فوری طورپر سیکیورٹی اہلکار پارلیمنٹ میں آئے اور لڑائی ختم کرائی۔