28 اگست ، 2014
اسلام آباد......کابینہ ڈویژن سے شاہراہ دستور تک گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق دھرنے والوں کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن قریب ہونے کے باعث ممکنہ طور پولیس نے اپنی صفیں درست کرنا شروع کر دی ہیں اور جامہ تلاشی اور مکمل طور پر تحقیق کے بعد گاڑیوں کو چھوڑا جا رہاہے۔سپریم کورٹ سمیت ریڈ زون کی کئی اہم عمارتوں کو ملازمین سے خالی بھی کرایا جا رہا ہے۔