17 اپریل ، 2012
اسلام آباد…اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو ابھی تک این او سی نہیں مل سکی جس سے آج شب سزا پوری ہونے کے بعد متعلقہ ممالک کوانکی حوالگی میں تاخیر کاامکان ہے۔اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد کمپاونڈمیں امریکی فوج کے آپریشن کے بعد حراست میں لی گئی اسامہ بن لادن کے لواحقین کی سزا آج شب 12بجے پوری ہورہی ہے۔تاہم وزارت داخلہ کی طرف سے این او سی ملنے کے بعد ہی اسامہ کی فیملی آزاد تصور ہوگی، این او سی ملنے پر اسامہ کی دو بیویاں سعودی عرب روانہ ہوں گی مگر سعودی حکومت سے بھی ابھی معاملات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی جبکہ اسامہ کی تیسری بیوی امل اور پانچ بچے یمن روانہ ہوں گے۔