30 اگست ، 2014
لندن....... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکن پُرامن رہیں، دونوں جماعتیں صبر سے کام لیں،ہرقیمت پر امن قائم رکھا جائے،وزیراعظم ہائوس پاکستان کی علامت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت جائز مطالبات مانے تا کہ دھرنا آج رات ہی ختم ہو، حکومت مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہ کرے، تصادم سے گُریز کیا جائے، نوازشریف اور شہبازشریف سے اپیل کرتا ہوں کہ جائز مطالبات کو مان لیں۔