17 اپریل ، 2012
لاہور…ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور وفاقی وزیر اورسیز پاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کے وقت ان کی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،سرائیکی صوبے کے قیام کے حوالے سے صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لاہور زون میں پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کر لی ہے، ایم کیوایم عام آدمی کو ایوانوں میں پہچانا اور بیجاانتخابی اخراجات ختم کرنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب ایم کیو ایم کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے تو کراچی پر تشدد مسلط کردیا جاتا ہے،ہر جرائم پیشہ جماعت کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جانی چاہیے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا پنجاب میں تنظیم سازی کے دوران حکومتی سطح پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔