31 اگست ، 2014
اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہا ہے کہ پُرامن احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے،جمہوریت میں اس چیزکی اجازت ہےکہ وزیراعظم ہاؤس کےسامنے دھرنادیاجائے۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری اور ہمارا اتفاق تھا کہ ہم پُرامن رہیں گے،منصوبے کے تحت تشدد کیا گیا، پورے اسلام آباد کو سیل کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحقیقات ہونے تک وزیراعظم مستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پولیس کی طرف سے تشدد کیا گیا،یہ پولیس والے نہیں، پولیس کی وردیوں میں گلوبٹ تھے، نوازشریف کی آمریت کا پول کھل گیا۔ عمران خان نے کہا کہ پُرامن احتجاج پرایسا تشدد نہیں ہوتا،گلو بٹوں نے گاڑیاں توڑدیں،ہمارا آرگنائزرلاپتا ہے،میڈیا نے سچ دکھایا تو میڈیا پربھی حملہ کیا گیا،مجھ پرشیلنگ کی گئی،سانس لینا مشکل ہوگیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے جان بچانے کے لیے پارلیمنٹ کا دروازہ توڑا۔