31 اگست ، 2014
اسلام آباد...... آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کا کہنا ہے کہ طاقت کااستعمال مسئلےکومزیدخراب کردےگا، وقت ضائع کیےبغیرمسئلےکوسیاسی طورپرحل کیاجائے،فوجی ذرائع کے مطابق کہا گیا ہے کہ مسئلےکےحل کیلئےپُرتشددذرائع استعمال نہ کیےجائیں، فوج ملکی سلامتی کےلیےاپناکرداراداکرنےکےلیےپُرعزم ہے، پاک فوج قومی خواہشات پوری کرنےمیں کبھی پیچھےنہیں رہےگی، اور جمہوریت کی حمایت کےعزم کااعادہ کرتی ہے۔