01 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.....آرمی کےقریبی حلقوں نے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مشورے کی تردید کردی ہے،یہ تردیدمیڈیا پر ایسی اطلاعات آنے کے بعد کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف کی جانب سے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔مریم نوازشریف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میڈیاپروزیر اعظم کےاستعفےسےمتعلق خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں آرمی چیف کی جانب سے ایساکوئی مطالبہ نہیں ہوا۔