01 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.......پاک فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آر نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے وزیر اعظم کو استعفے کا مشورہ دینے کی تردید کردی،ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی تعلق کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میںوضاحت کی ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےوزیر اعظم کومستعفی ہونے کاکوئی مشورہ نہیں دیا ،استعفے یا چھٹی پر جانے کا مشورہ دینے کی خبر بے بنیاد ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ تردیدمیڈیا پر ایسی اطلاعات کے بعد کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف کی جانب سے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔