02 ستمبر ، 2014
ایجبیسٹن ......بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج ایجبیسٹن میں کھیلا جائے گا، بھارت کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، انگلش کپتان ایلسٹر کک پرامید ہیں کہ انکی ٹیم چوتھا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے میں کامیابی ہوجائے گی۔ میچ میں کامیابی نہ صرف بھارتی ٹیم کو سیریز کا فاتح بنادے گی بلکہ اس کے ساتھ ہی مہندر سنگھ دھونی بھارت کے کامیاب ترین ون ڈے کپتان بن جائیں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔