پاکستان
03 ستمبر ، 2014

تحریک انصاف کے اراکین کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت

تحریک انصاف کے اراکین کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت

اسلام آباد.....پاکستان تحریک انصاف کےارکان پارلیمنٹ نے مشتر کہ اجلاس میں شرکت کی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اے این پی کے سینیٹر زاہد خان کی تقریر جاری تھی، اس دوران تحریک انصاف کے شاہ محمودقریشی، شفقت محمود، اسد عمر سمیت دیگر اراکین ایوان میں پہنچے توبعض اراکین نے شور شرابہ شروع کردیا، اس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اراکین کو چپ کراتے ہوئے کہا کہ یہ ڈی چوک نہیں، ایوان ہے، جملے بازی نہ کی جائے،ہاؤس کو آرڈر میں رکھیں۔

مزید خبریں :