پاکستان
03 ستمبر ، 2014

جو بات پارلیمان میں کی جائے اسی کا اعتبارکیا جانا چاہیے ؛فضل الرحمان

جو بات پارلیمان میں کی جائے اسی کا اعتبارکیا جانا چاہیے ؛فضل الرحمان

اسلام آباد...... جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جو بات پارلیمان میں کی جائے اسی کا اعتبارکیا جانا چاہیے ورنہ معاملات ابہام اور پیچیدگی کا شکار ہوجائیں گے۔ یہ بات انھوں نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا ایجنڈا ایک ہے، صرف لفظ الگ الگ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے ایوان کی توجہ اس جانب بھی دلائی کہ جو ارکان اسمبلی استعفا دے چکے ہیں ان کی حیثیت کو واضح کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں :