پاکستان
03 ستمبر ، 2014

کراچی: بلدیہ ٹاون میں سلنڈر پھٹنے سے 10سالہ بچے سمیت 5افراد زخمی

کراچی .......کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں چائے کے ہوٹل پر سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے 10سالہ بچے سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔بلدیہ ٹاون 12 نمبر میں چائے کے ہوٹل پر سلنڈر پھٹ جانے سے دھماکا ہوا، دھماکے سے 10سالہ اسحاق، 20سالہ ناصر، 28سالہ احسان، 33سالہ عمر رحمان اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہو گئے جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امدد دی جارہی ہے، دھماکے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی ، رابطہ کرنے پر ایس پی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :