پاکستان
04 ستمبر ، 2014

بارشوں کے باعث دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

 بارشوں کے باعث دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

لاہور.....ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی وجہ سےصوبہ پنجاب میں موسم خوشگوار ہو گیاہے۔ دوسری جانب بارشوں کے باعث دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔صوبہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر حنیف کاکہنا ہے کہ بالائی پنجاب میں بارشو ں کا سلسلہ مزید 2 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔دریائے چناب میں مرالہ ،خانکی قادر آباد کے مقام پر اگلے دو دن تک اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب خدشہ ہے،مرالہ سے آج دن دو بجے سے کل صبح 10 بجے تک ساڑھے تین سے ساڑھے چار لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا اور خانکی پر آج رات دو بجے سے کل رات 10 بجے کے درمیان ساڑھے تین سے ساڑھے چار لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گذرنے کا امکان ہے۔قادر آباد پر کل صبح 8بجے سے رات 4 بجے کے درمیان ساڑھے تین سے ساڑھے چار لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گذرنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے لاہور،گوجرانوالہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ میں جمعے تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور میں آج صبح 8 بجے تک 177 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ،مصری شاہ لاہور 182، شاہی قلعہ لاہور 180 ملی میٹر،پلندری آزاد کشمیر 313 ملی میٹر،راولاکوٹ 163،قصور130کوٹلی میں 120 ،گوجرانوالہ 115اورگجرات میں 114 ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی۔ سیالکوٹ 98،ٹوبہ ٹیک سنگھ97،فیصل آباد77،منگلامیں 75 ملی میٹر،اوکاڑہ70، گڑھی دو پٹہ54 ،جہلم میں 52 ملی میٹر،مظفر آباد49اورمنڈی بہاءالدین میں47 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔



مزید خبریں :