پاکستان
04 ستمبر ، 2014

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

لاہور.....پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے صوبے میں بارشوں کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہارکیاہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کےلئے 5،5لاکھ روپےاور شدید زخمیوںکو 1،1لاکھ روپےامداد دینےکااعلان کیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے طوفانی بارش کے دوران چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں جاں بحق افراد کےخاندانوں اور زخمیوں سےدلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ انہوں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے 5،5لاکھ روپےاور شدید زخمیوں کےلئے 1،1لاکھ روپےفی کس کااعلان کیااوراراکین قومی و صوبائی اسمبلی کوہدایت کی کہ وہ خود غمزدہ گھرانوں میں جائیں اور ان کے غم میں شریک ہوں۔شہباز شریف نے اسپتالوں میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے انتظامی افسران سےکہاکہ وہ بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے خود فیلڈ میں جائیں،امدادی کاموں میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :