پاکستان
05 ستمبر ، 2014

فوج مداخلت نہیں کررہی،حکومت بدنام کررہی ہے،عمران خان

فوج مداخلت نہیں کررہی،حکومت بدنام کررہی ہے،عمران خان

اسلام آباد.......چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ فوج کے نہیں عوام کے کہنے پر آئے ہیں، اور وزیراعظم نوازشریف کا استعفا لیے بغیر نہیں جائیں گے۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فوج مداخلت نہیں کررہی حکومت اسے بدنام کررہی ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، مذاکراتی کمیٹی مذاکرات کرتی رہیں لیکن وہ وزیراعظم نوازشریف کا استعفا لیے بغیر دھرنے سے نہیں جائیں گے اور کنٹینر میں ہی رہیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بھی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے کہا تھا جب تک ان پر مقدمات ہیں وہ استعفا دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ چینی صدر کا دورہ تحریک انصاف کی وجہ سے نہیں بلکہ حکومت کی طرف سے لگائے گئے 800 کنٹینروں کی وجہ سے ملتوی ہوا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حکمرانوں کےساتھ ملاہوا تھا،انتخابات میں اتنابڑافراڈ ہوا کہ وزیراعظم 4 حلقے کھولتے ہوئے ڈر رہے ہیں، پی ایس 45 میں ایک ڈبے سے بھوسا ملا، وزیراعظم نوازشریف کے ہوتے ہوئے آزادانہ و غیرجانبدارانہ احتساب نہیں ہوسکتا۔

مزید خبریں :