05 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نےکہا ہےکہ ضمیر، قانون، انصاف اور جمہوریت مرگئے ہیں، اتنے دنوں سے کوئی حال پوچھنے نہیں آیا ، ایوان میں صحیح نمایندے ہوتے تو بات سنتے۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد شہید اور 90 زخمی ہوئے، 25 ہزار کارکن گرفتار کیے گئے ہیں، اس پارلیمنٹ نے ہمیں خانہ بدوش کہا ،جب فرانس کا انقلاب آیا تو حق مانگنے والوں کو خانہ بدوش کہا گیا تھا ،حق مانگنے والوں کوغدار ، باغی اور لشکری کہا گیا، بے ہودہ زبان استعمال کی گئی۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اللہ امتحان لیتا ہے، مدد ضرور اترے گی۔