05 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.........ارکان پارلے منٹ کاکہناہے کہ جیو پاکستان کا مقبول ترین چینل ہے، اس کی بندش یانمبرتبدیل کرنا کسی صورت قبول نہیں۔ارکا ن نے سپریم کورٹ کےحکم پرعمل درآمد کامطالبہ کرتےہوئےعندیہ دیاہےکہ پارلیمنٹ بھی اپناکرداراداکرےگی، پارلے منٹ کی راہداریوں میں جاری بحث میں پی پی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور،مولانا فضل الرحمان، رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ،رکن قومی اسمبلی جماعت اسلامی عائشہ سید،مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ،رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی،مسلم لیگ ق کے سینیٹرکامل علی آغا،وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان،فاٹا سے رکن قومی اسمبلی جی جی جمال،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر،مسلم لیگ ن کے سینٹر جعفر اقبال اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہدخان نے حصہ لیا۔