پاکستان
05 ستمبر ، 2014

لاہور میں بارش کا پانی گھروں میں داخل، قیمتی سامان تباہ

لاہور میں بارش کا پانی گھروں میں داخل، قیمتی سامان تباہ

لاہور......پچھلے کئی روز سے جاری شدید بارش نے لاہور کی ہر شاہراہ اور گلی محلے کو ندی نالے میں بدل ڈالا۔ گھروں میں بھی بارش کا پانی داخل ہو گیا۔ مشکل کی اس گھڑی میں لوگ کیسے خود کو اور اپنے سامان کو بچا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔لاہور میں بارش کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سڑکیں ، گلیاں، پارک ، غرض ہر جگہ پانی سے بھر گئی۔شہر کی مشہور ڈیوس روڈ بھی ڈوب چکی ہے، پانی کو کہیں جانے کی راہ نہ ملی تو لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔بارش کے پانی نے قیمتی سامان خراب کر دیا، جو بچ گیا، اسے محفوظ جگہ پر رکھنے کی تگ و دو شروع ہو گئی۔یہ صرف ایک گھر کی کہانی نہیں، شہر کی اکثر آبادیاں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث اس حال کو پہنچ چکی ہیں۔ ستم ظریفی یہ کہ انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار بات سننے کو تیار نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے بارش کا پانی نکالنے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے تو وہ سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔غیر معمولی بارش کے باعث جہاں گلی ،محلے اور شاہرائیں ندلی نالوں کا مںطر پیش کرنے لگی ہیں،وہیں اس سے کئی گھر اور خاندان بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :