پاکستان
05 ستمبر ، 2014

کراچی میں پیپلزگرین بس سروس کا افتتاح

کراچی .......کراچی میں پیپلز گرین بس سروس کا افتتاح کر دیاگیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ ماحول دوست گرین بس سروس سے شہر کی ایک تہائی آبادی مستفید ہو گی۔ کراچی میں پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب وزیراعلیٰ ہاوس میں ہوئی ۔شرکاء سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بتایا کہ 36 بسوں پر مشتمل پیپلز گرین بس سروس قائد آباد سے ٹاور تک کے لیے گی۔ایک سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرادری کا حالیہ دورہ چین نہایت کامیاب رہا۔ آصف علی زرادری نے چین کے رہنماؤں اور ماہرین کے ساتھ ٹرانسپورٹ سمیت ملک کے اہم مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

مزید خبریں :