05 ستمبر ، 2014
اسلام آباد......وزیراعظم نواز شریف نے بارشوں اور سیلابی صورت حال کے جائزہ کے لیے ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا ہے جب کہ وفاقی وصوبائی وزراء اور ارکان اسمبلیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے حلقوں میں پہنچیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے وزراء اور ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد یقینی بنائیں ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہفتہ کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں چئیرمین این ڈی ایم اے بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سمیت صوبائی و ضلعی محکموں کے اقدامات پر بریفنگ دیں گے ۔